نارتھ ناظم آباد میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز و کیمپس قائم

353

کراچی : چیئرمین عاطف علی خان کی ہدایت پر وائس چیئرمین ضیاجامع نارتھ ناظم آباد میں قائم مختلف ہیٹ اسٹروک کیمپس کا دورہ کیا ۔

وائس چئرمین نے ریلیف کیمپس پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جس میں  ٹھنڈے پانی ، پیڈسٹل فین اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا  ۔

ضیا جامع کا کہنا تھا کہ چیئرمین کی  ہدایت پر ٹھنڈے پانی  کے اسپرے بھی کیے جارہے ہیں جبکہ چیئر مین نے ہیٹ ویو کے پیش نظر ریسکیو عملے کو بھی الرٹ کر دیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین عاطف علی خان نے شدید گرمی میں بھی عوامی خدمت کے لئے موجود عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ہدایت کی کہ گرمی کی شدت ختم ہونے تک نارتھ ناظم آباد میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم رہیں گے۔

واضح رہے کہ چیئر مین  عاطف علی خان  کی ہدایت پر  نارتھ ناظم آباد میں شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے مختلف ہیٹ اسٹروک سینٹرز اور کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ جہاں عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاو کے لئے منرل واٹر کی بوتلیں،  ٹھنڈے پانی کے کولر ، او آر ایس، ہوا کے لئے پیڈسٹل فین اور طبی سہولیات کی فراہم کی جارہی ہیں ۔

یاد رہے کہ  ہیٹ اسٹروک کیمپس بازاروں، بس اسٹاپس اور دیگر رش کی جگہوں پر قائم کئے گئے ہیں تا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ چیئر مین نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے ۔