افغان دارالحکومت کابل میں گوردوارے پر حملہ، 25 افراد ہلاک

379

افغان دارالحکومت  کابل میں سکھوں کے مقدس مقام پر  دہشتگردوں کے حملے میں 25 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے شور بازار میں 4 خودکش بمباروں نے ایک گوردوارے پر حملہ کیا،حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پونے 8 بجے کیا گیا۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور 6 گھنٹے طویل جھڑپ کے بعد چاروں خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیاہے جبکہ خواتین و بچوں سمیت 80 افراد کو بحفاظت گوردوارے سے نکال لیا گیا ہے۔

گوردوارے پر حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔