گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

460

اسلام آباد : پیٹرولیم ڈویژن نے یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو تجویز ارسال کردی  ہے جبکہ گھریلو صارفین پر مزید  5 فیصد بوج ڈالنے کا امکان ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی عوام پر مزید بوج ڈالنے لے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری شروع کردی  گئی  ہےجس میں  پیٹرولیم ڈویژن نے یکم فروری سے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کے لیے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے ۔

سمری میں  گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سی این جی استعمال  کرنے والوں پر مزید 15 فیصد کا اضافی بوج ڈالا جائے گا۔

تجویز میں کہا گیا ہے  کہ کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت ایل این جی کی قیمت کے برابر ہوگی۔ اس کے علاوہ بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 12 فیصد بڑھانے اور برآمدی صنعتوں کے لیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔