خیبرپختونخوا میںآج سے تمام سرکاری اور نجی اسکول باقاعدہ کھیلیں گے، وزیر تعلیم

164

پشاور(آئی این پی) صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں(آج) سے تمام سرکاری اور نجی اسکول باقاعدہ کھیلیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے اور اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے پہلے ہی 13 جنوری کو اسکول دوبارہ کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ایڈیٹ کیا ہوا جعلی نوٹیفکیشن چلایا جا رہا ہے۔اس سے قبل پنجاب کے بعد کے پی میں بھی موسم سرما کی تعطیلات میں 12 جنوری تک اضافہ کردیا گیا تھا۔اس ضمن میں وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ خیبر پختونخوا میں سردی کی لہر میں شدت کے اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔