نیشنل لیبر فیڈریشن پشاور کی تنظیم نو ، گل غنی چیئر مین منتخب

205

5پشاور (وقائع نگار خصوصی ) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن کے صدارت میں نیشنل لیبر فیڈریشن پشاور کے تنظیم سازی کی تقریب ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی مرکز ی صدر این ایل ایف شمس الرحمن سواتی تھے ۔تقریب میںاین ایل ایف پشاور کی تنظیم سازی کی گئی جس میں گل غنی چیئر مین ، رضوان اعوان صدر اور نادر خان جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے ۔دیگر عہدیداران میں ذوالفقار اعوان ، صاحبزادہ ، ضیا الدین ، نبی گل ، افتخار احمد، دیدار خان ، ملک رحمت ، وحید مہمند ، ولی خان ، محمدعادل ، اجمل خان اور حارث نصیر شامل تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مرکزی صدر این ایل ایف شمس الرحمن سواتی اور ضلعی امیر عتیق الرحمن نے کہا کہ موجودہ وقت پاکستان کی تاریخ میں عوام کے لیے مشکل ترین اور سیاہ دور ہے ۔عوام مہنگائی کے سونامی کی نظر ہوچکے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میںاس ماہ دو دفعہ اضافہ کیاگیا ۔بجلی اور گیس کے بل آسمان سے باتیں کررہے ہیں ۔ اشیا خورونوش اور جان بچانے والی ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے حالات میں جماعت اسلامی نے عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرنے اور عوامی مسائل کے سدباب کے لیے عنقریب مہنگائی کے خلاف مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔