پشاور ہائی کورٹ : ایف بی آر کو ٹیکسٹائل ملوں کیخلاف کارروائی سے روک دیاگیا

92

پشاور ( آن لائن )پشاور ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ نے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 3 ٹیکسٹائل ملوں کے خلاف کام کرنے کرنے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس احمد علی نے یہ بھی ہدایت کی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی سیکشن 65-بی کی ترمیم شدہ دفعات کے مطابق تینوں ٹیکسٹائل ملوں کو دستی طور پر یا ای پورٹل / کمپیوٹر سسٹم میں ایڈجسٹمنٹ کے ذریعہ اپنا ریٹرن جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ جدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور 2 دیگر ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے مشترکہ طور پر دائر کی گئی درخواست میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 65 بی میں فنانس ایکٹ 2019 کے تحت کی گئی ترمیم کو چیلنج کیا گیا تھا جس کے ذریعے ٹیکس سال 2019 کا قرضہ 10 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کردیا گیا ہے اور اس کا اطلاق درخواست گزاروں پر بھی ہوا تھا۔