سفارت خانہ پر حملہ: امریکہ کا عراق میں 750 فوجی تعینات کرنے کا اعلان

210

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے فوری طور پرعراق میں 750 مزید فوجی تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے پر مظاہرین کے حملے کے چند گھنٹے بعدپینٹاگون کے سربراہ اور وزیر دفاع نے اپنے متعدد ٹویٹس میں بتایا کہ علاقے میں 750 فوجی فوری تعینات ہوں گے، جبکہ آئی آر ایف (سریح الحرکت فورس) کے مزید دستے تیار کیے جا رہے ہیں جو آئندہ کئی روز کے دوران تعینات کیے جائیں گے۔

مارک ایسپر نے کہا کہ فوجی دستوں کی تعیناتی امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کو درپیش خطرات اور بغداد جیسے واقعات کے جواب میں احتیار طی تدبیر کے طور پر کی جارہی ہے ۔پینٹاگون کا یہ فیصلہ بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانےپرمظاہرین کے دھاوہ بولنے کے بعد سامنے آیا۔

امریکی وزیردفاع کے مطابق عراق میں تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں کا تعلق آئی آر ایف 82ویں ایئر بورن ڈویژن کی انفنٹری بٹالین سے ہوگا۔