پختونخوا‘ 800 واٹرسپلائی اسکیموں کو سولر منصوبے پر منتقل کرنیکی ہدایت

96

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سی پیک میں شامل800 واٹر سپلائی اسکیموں کو سولرمنصوبے پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ اور کہا کہ جلد کام شروع کرنیکے لیے کنسلٹنٹس کی ہائرنگ سمیت تمام انتظامات تیز رفتاری سے مکمل کیے جائیں‘ منصوبے کا مجموعی تخمینہ لاگت 6.84 ارب روپے ہے جبکہ منصوبے کی تکمیل سے بلوں کی ادائیگی وغیرہ کی مد میں سالانہ 890 ملین روپے کی بچت متوقع ہے اور تقریباً2.4 ملین آبادی اس سے مستفید ہو گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد صوبے کے عوام کو دیرپا بنیادوں اور کم قیمت پر پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے ‘ محکمہ فراہمی آب خیبرپختونخوا نے اب تک 600 واٹر سپلائی اسکیموںکو سولر پروجیکٹ سے منسلک کیا ہے جن سے سالانہ کم و بیش 600 ملین روپے کی بچت ہو رہی ہے اورنیشنل گرڈ کو بھی 18 میگاواٹ بجلی کی بچت ممکن ہو ئی ہے ۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں خیبر پختونخوا کے سی پیک منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔