ایڈیلیڈ ٹیسٹ ؛وارنر پاکستان کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے

233

ایڈیلیڈ: ڈیوڈ وارنر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے ،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اوپننگ بلے باز وارنر  300 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ بھی اپنےنام کرلیا ۔

 ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے پنک بال ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے ہیں۔آسٹریلیا نے 302 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو مارنس لبوشین انفرادی اسکور میں صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹرپل اپنی سنچری بناڈالی ، وہ 309 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ میتھیو ویڈ نے 26 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔