محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ورلڈ بینک کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

130

پشاور(اے پی پی)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ورلڈ بینک کے مابین صوبے میں نئے سیاحتی زونز کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کے پروجیکٹ ’’خیبر پختونخوا مربوط سیاحت کی ترقی کے منصوبے‘‘کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورحماد اظہر،سیکرٹری معاشی امور ڈویژن اسلام آبادنور احمد،سیکرٹری محکمہ سیاحت، کھیل، آثار قدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان کامران رحمن،ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگو ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کائٹ توصیف خالد، سینئر پرائیویٹ سیکٹراسپیشلسٹ ورلڈ بینک کرن افضل سمیت ورلڈ بینک کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔مفاہمتی یاداشت کے تحت ورلڈ بینک محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے پروجیکٹ ’’خیبرپختونخوامیںمربوط سیاحت کی ترقی کے منصوبے‘‘ (کے آئی ٹی ای)کے لیے 70 ملین ڈالر کی رقم دے گا جس کا بنیادی مقصد صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کا فروغ اور موجودہ سیاحتی مقامات کی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔