جے یو آئی کے احتجاج میں شرکت پر 14سرکاری ملازمین کو شوکاز

92

پشاور (آن لائن) آزادی مارچ و جے یو آئی(ف) کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنے پر 14 سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ ملازمین کا تعلق محکمہ تعلیم سمیت مختلف محکموں سے ہے۔ نوٹس میں اس حوالے سے وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے حکومتی پابندی کے باوجود سیاسی پروگرامات میں حصہ لیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔