فرخ رشید پی ٹی آئی (سعودی عرب) کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

103

فرخ رشید

سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی، جس کے پہلے مرحلے میں عقیل آرائیں صدر، الیاس قاضی نائب صدر، خواجہ حماد جنرل سیکرٹری اور چودھری ظہیر احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ دوسرے مرحلے میں جدہ میں مقیم فرخ رشید سیکرٹری اطلاعات، اسماعیل رضا سیکرٹری فنانس، حیدرعلی سیکرٹری امور نوجوانان اور خاتون صحافی ثنا شعیب سیکرٹری امور خواتین مقرر ہوئیں۔
نو منتخب عہدیداروں نے اعادہ کیا کہ وہ تمام ذمے داریاں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہتر طریقے سے انجام دیں گے اور سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔
فرخ رشید نے کہا کی پارٹی کی سعودی عرب کی نئی تنظیم کو درپیش چیلنجز میں کارکنان میں یکجہتی پیدا کرنا، پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے علاوہ کشمیر اور محصورین کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہو گا۔ اس کے لیے وہ تمام طبقات سے وابستہ پاکستانیوں کو متحد اور متحرک کریں گے۔ انہوں نے خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان سے خصوصی محبت پرخراجِ تحسین پیش کیا۔