جھوٹے الزام میں 19 سال قید کاٹنی والا آسٹریلوی ہرجانے کا مقدمہ جیت گیا

121

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی عدالت نے پولیس افسر کے قتل کے الزام میں 19 برس سے قید شخص کی سزا کو غلط قرار دے کر حکومت کو 70 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ڈیوڈ ایسٹ مین کو پولیس اسسٹنٹ کمشنر کولن ونچیسٹر کے قتل کے الزام میں 1995 ء میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ڈیوڈ ایسٹ مین نے 1999 ء سے 2008 ء کے دوران اعلیٰ عدالتوں میں اپنی سزا کے خلاف5اپیلیں دائر کیں، لیکن رہائی نہیں مل سکی۔ عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ایسٹ مین کے خلاف شواہد ناکافی ہیں، جس کی بنا پر اسے مجرم نہیں ٹھیرایا جا سکتا۔