پختونخوامیں مزید75 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص‘تعداد5ہزار سے متجاوز

107

پشاور(اے پی پی)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید75افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جسکے بعد پشاور میں سب سے زیادہ2155اورخیبر پختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد5005تک پہنچ گئی ہے جبکہ چارہزار862ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بعد فارغ بھی کیاگیاہے۔ڈینگی ریسپانس یونٹ کی جانب سے جمعہ کے روزجاری اعداد وشمار کے مطابق پشاورمیں11، نوشہرہ میں10، سوات میں پانچ،بونیرمیں چار، دیرلوئرمیں دو،صوابی میں15، مانسہرہ میں10، ہری پور میں چھ، ایبٹ آبادمیں پانچ، ہنگومیں تین اورڈی آئی خان میں چارنئے کیس سامنے آئے ہیں۔جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صو بے کے نجی وسرکاری ہسپتالوں میں143مریض تاحال زیر علاج ہیں۔