خالد ماجد کو قونصل جنرل پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

91

کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری اور دیگر ارکان نصر اقبال سردار خان، عامر غنی میر، ڈاکٹر مجاہد ظفر، سردار محمد اقبال یوسف اور پرویز یوسف مسیح نے خالد ماجد کو پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل جنرل کی ذمے داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ترجمان کشمیر کمیٹی جدہ محمد عامل عثمانی کے مطابق تمام عہدیداران اور ارکان نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے قونصل جنرل پاکستان سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی برادری کی خدمات جاری رکھیں گے اور کشمیر کمیٹی جدہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد کا حصہ بنیں گے۔