جدہ میں پاکستانی بچے وطن کی محبت سے سرشار

290

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں مقیم پاکستانی بچے بھی وطن کی محبت سے سرشار ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ گز شتہ دنوں اسی جذبہ سے سر شار وریحہ اور یاسین نے سمندر کی گہرائی میں جاکر اقوام عالم کی توجہ کشمیر کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی۔
13 سالہ وریحہ،11 سالہ یاسین اور8 سالہ باصل عمر حیات پہلے پاکستانی بچے ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر اوپن واٹر ڈائیونگ لائسنس لینے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ واٹر ڈائیونگ لائسنس کی بدولت وریحہ اور یاسین نے سمندر کی 80 فٹ گہرائی میں جاکر نہ صرف وطن عزیز پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا بلکہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے یکجہتی کا اظہاربھی کیا۔ انہوں نے پاکستانی اور کشمیری پرچم بلند رکھتے ہوئے کشمیر کی آزادی کی دعا کی اور کشمیر میں ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف دنیا بھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔