سعودی عرب میں خواتین صحافیوں کو آؤٹ ڈور کوریج کی اجازت

183

سعودی عرب نے خواتین صحافیوں اور رپورٹرز کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں کی کوریج کی اجازت دے دی، جس کے بعد اب وہ نہ صرف مختلف سرگرمیوں کی کوریج کر سکتی ہیں بلکہ آوٹ ڈور رپورٹنگ بھی کریں گی۔ وزارت اطلاعات اور وزارت داخلہ وضاحت کی ہے کہ ایسی خواتین کو اسٹوڈیو کے احاطے سے باہر ہونے والی سرگرمیوں کی کوریج اور رپورٹنگ کی اجازت دی گئی ہے جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ ہوگا۔ اس حوالے سے اپنا میڈیا کارڈ دکھا کر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کی کوریج اور ایونٹس کی رپورٹنگ کی جا سکے گی۔
وزارت اطلاعات کے تحت سعودی میڈیا جنرل کمیشن نے کہا ہے کہ مرد صحافیوں کی طرح خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت ہے بشرطیکہ ان کے پاس میڈیا کارڈ یا کام کرنے کا اجازت نامہ موجود ہو۔ بنیادی منظوری کے بعد کمیشن اور وزارت داخلہ اس حوالے سے ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے جن کے تحت خواتین محفوظ طور پر کام کرسکیں گی۔