سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں سے متعلق سفیر پاکستان کی اہم ملاقات

159

 

سفیر پاکستان راجا علی اعجازنے گزشتہ دنوں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبد العزیز سے جدہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس دوران دونوں ممالک کے مابین معاملات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی قیدیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جنہوں نے اپنی سزا مکمل کرلی ہے مگر وہ واجبات ادا کرنے کے قابل نہیں۔ سفیر نے سعودی بیت المال کے ذریعے ان کی ادائیگی پر غور کرنے کی درخواست کی، جس پر سعودی وزیر داخلہ نے ایسے قیدیوں کے معاملات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔