جدہ میں ولیمہ کی تقریب

217

جدہ میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی سے وابستہ سراج آدم جی کے صاحبزادے سعود آدم جی کے حرم مکی میں نکاح کی خوشی میں دلہا کی دادی محترمہ بیگم آدم جی بیگا والا نے اپنے پوتے کےلئے ایک پرتکلف تقریب کا اہتمام کیا جس میں جدہ شہر کی ممتاز شخصیات اور بیرون ملک سے آئے عزیزوں نے شرکت کی۔
توا اینڈ تنورریسٹورینٹ کے وسیع ہال میں ہونے والی یہ تقریب رنگارنگ اور ثقافتی امتزاج کی حامل تھی۔
تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سراج آدمجی نے خطاب کیا اور خصوصاً پاکستان سے تشریف لائے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔ اس کے علاوہ انٹر نیشنل میمن آرگنائزیش (آئی ایم او) اور میمن ایسوسی ایشن سعودی عرب (ماسا) کے ممبران کا تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا
انہوں نے خصوصی طور پہ جناب صدر عرفان کولسا والا اور توا اور تنور کے شبیر پٹیل کی خصوصی نگرانی پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب کی خصوصی معاونت پر شازیب پٹیل ۔صادق شوراٹیہ ۔عبدالقادر افریقہ والا اور کلیم ۔ سراج لالہ ۔عمران مسقطیہ، جاوید خیرانی ،توصیف ذاکر موتی والا ۔ رشید قاسمانی عبدالقادر تیلی ۔ عقیل تیلی ۔ احمد مکی اقبال فاروقی۔ اعجاز بی ٹی وی اور اجمل کا بھی شکریہ ادا کیا گیا