شہر میں پانی کا بحران شدید لیاری کے جیالے بھی بوند بوند کو ترس گئے

118

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتاجارہاہے،بہت سے علاقوں میں شہری بوند بوند پانی کوترس رہے ہیں۔ٹینکر اور ٹنکی مافیا شہریوں کی مجبوریوں سے خوب فائدہ اٹھانے لگے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے گڑھ لیار ی کے جیا لے بھی پا نی کے بو ند بوند کو ترس گئے ہیںجبکہ شہر کے بیشتر علاقے پانی کے بحران کا شکار ہیں بعض علاقوں میں ہفتے میں ایک دن پانی آرہا ہے ، کچھ علاقے تو ایسے ہیں جہاں ہفتوں سے نلوں میں پانی نہیں آرہا ہے۔لیاری ،گلستان جوہرہویاگلشن اقبال ، لانڈھی کورنگی ہو یا شاہ فیصل کالونی سب جگہ پانی کی قلت ہے۔ لیاری ،اورنگی ٹاون کے بہت سے علاقوں میں تو شہری بوندبوند کوترس رہے ہیں۔قیوم آباد،محمود آباد،رنچھوڑلائن اورلائیزایریا کے مکین بھی پانی ترس ترس کر استعمال کررہے ہیں۔شہر میں پانی کی قلت سے ٹینکرمافیااور ٹنکی مافیا کی چاندی ہوگئی ہے، منہ مانگے داموں پر پانی فروخت کیاجارہاہے۔شہری سوال کرتے ہیں پانی کی قلت ہے تو ٹینکرمافیا کوکہاں سے پانی مل رہاہے۔ کراچی والے سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ شہرکو پانی دے دو ، کے فور پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرو۔