پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کا شیڈو بجٹ پیش کردیا

31

کراچی ( نمائندہ جسارت )تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت نے سندھ کے نئے مالی سال کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ہے ،شیڈو بجٹ کا مجموعی حجم 1600 ارب سے زاید رکھا گیا ہے تعلیم کے لیے 25 فیصد، سیکورٹی کے لیے 13 فیصد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔ تحریک انصاف کے اراکین
سندھ اسمبلی ، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، خرم شیرزمان اور بلال غفار سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 27سال سے زیادہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی ہے ، قیادت سمیت متعدد ارکان کے نام جے آئی ٹی میں آچکے ہیں،957 ارب روپے کے اعتراضات فنانس ڈپارٹمنٹ نے سندھ حکومت پر لگائے ہیں، 62لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں،سیوریج کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔کے فورکامنصبوبہ مکمل ہوتاہوا نظرنہیں آرہا۔انہوں نے اپنے شیڈو بجٹ میں ماحولیات کے لیے زیرو عشاریہ 5 فیصد مختص کرنے کی تجویز دی،ترقیاتی کاموں کے لیے 583 ارب روپے ،صوبائی وصولی کاہدف 387 ارب رکھاگیا،زراعت،پراپرٹی،لینڈ اور امن و امان کے لیے 13 ، صحت کے لیے 18 ،تعلیم کے لیے 25 فیصد مختص کرنے اورعوامی خدمات کے منصوبوں کے لیے شیڈو بجٹ میں 20 فیصد مختص کرنے کی تجویز ہے۔
شیڈو بجٹ