شہباز شریف اور فواد حسن کی ضمانت منسوخی ، بینچ ٹوٹ گیا

39

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اور پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔نیب کی اپیلوں پر سماعت کے لیے دوسرا بینچ تشکیل دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جسٹس یحییٰ آفریدی
نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پر سماعت کی تو اس موقع پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ فواد حسن فواد ان کے قریبی جاننے والے ہیں اس لیے وہ کیس نہیں سن سکتے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ عدالت عظمیٰکے نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اپیلوں پر دوبارہ سماعت ہوگی۔یاد رہے کہ آشیانہ ہا وسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
بینچ ٹوٹ گیا