شوہر کے مظالم سے تنگ خاتون کا بچوں  کے ہمراہ احتجاج، فراہمی انصاف کا مطالبہ

25

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے علاقے ہٹڑی کے گوٹھ کرڑ خان سولنگی کی رہائشی مسمات زبیدہ سولنگی نے اپنے پانچ معصوم بچوں کے ہمراہ سابقہ شوہر کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور بتا یاکہ 20سال قبل میری عبدالطیف سے شادی ہوئی تھی اور گھر کا خرچہ نہ دینے سمیت بچوں پر تشدد کرنے پر میں نے اس سے طلاق لے لی لیکن مجھے میرا حق مہر اور بچوں کا خرچہ نہیں دے رہاہے اور طلب کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے جبکہ گھروں میں کام کرکے اپنے بچوں کی کفالت کر تی ہوں ،انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ مجھے میرا حق مہر دلوا کر بچوں کا ماہانہ خرچ دلوایا جائے دوسری صورت میں اپنے بچوں سمیت خود سوزی کرلوںگی۔