عمران خان دین کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں، شبیر حسن انصاری

34

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نا ئب صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے عمر ان خا ن کو مشورہ دیا کہ وہ دین کے معاملے میں احتیاط سے کا م لیں غلط الفاظ کے انتخاب سے گریز کریں عمران خان دین کی باتیں علما کرام یا پھر اپنی اہلیہ سے سکھیں۔ وہ حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی صدر کلیم شیخ، سینئر نا ئب صدر حسنین عبا سی ،جا وید عالم اور رئیس قریشی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے 3430 ارب خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے جبکہ عوام دووقت کی روٹی سے محر وم ہیں حکومتی کا رکر دگی کی وجہ سے دنیا پاکستان کو ایک پیسہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی اپنا پیسہ بھیجنا روک لیا ہے حکمرانوں کو حکومت چلانے اور نہ ہی عوام کی خدمت کا سلیقہ آتا ہے چھابڑی والوں کی رجسٹریشن کی باتیں ہورہی ہیں، راتوں رات ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا آسان نہیں ہے۔ حالیہ بجٹ نے عوام کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ 70سال کی جد وجہد کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر کنٹر ول حا صل کر لیا ہے اپنی پو ری گر فت مضبوط کر لی ہے قبضہ معیشت تک ہی نہیں بلکہ ہما ری دفاعی صلا حیتوں اور ایٹمی اثا ثوں تک جا ئیگا ،قوم میاں نواز شریف کی آواز پر تو جہ دیں اور حکومتی پا لیسیوں کے خلاف با ہر نکلیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ایجنٹوں کو پاکستان میں تعینا ت کر دیا گیا ہے عوام کو اپنے حقوق کی جنگ لڑ نے کیلئے پر امن جد وجہد کر نا اور تمام اداروں کو اپنی آنکھیں کھو لنا ہو ں گی،انہوںنے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کرکے مہنگا ئی کا ایک طو فان کھڑ ا کر دیا ہے مسلم لیگ (ن) بجٹ کو مستر د کر تی ہے اور اس کیخلاف آج جمعہ شام 4بجے حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا جائے گا۔