تحریک انصاف کے وفد کی  ایم ڈی واٹربورڈسے ملاقات

33

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) شہر میں پانی کے بحران پر اسمبلی میں احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے ایک وفد نے ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان سے ملاقات کی وفد کی قیادت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کررہے تھے ، انہوں نے ایم ڈی واٹربورڈ کو شہر میں پانی کے بحران سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی تشویش سے آگاہ کیا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے متعلقہ اعلیٰ افسران وانجینئرز کو ضروری ہدایات جاری کیں۔