فوج کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلیے تیار ہے، آرمی چیف

69

راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کو کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی۔2 روزہ کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کی، کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل افسرا ن نے شرکت کی،کانفرنس میں قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹجک صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کو درپیش مختلف چیلنجز اور قومی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پڑوسی ملک کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن درالفساد میں کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر فارمیشن کمانڈر ز نے عزم کا اظہار کیا کہ ملک اور قوم کی خدمت کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔