مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.7ارب روپے کے سودے

29

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روزپی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,757 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اور کوٹس / فاریکس کے 8.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,834 رہی۔سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 6.295 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 798.371 ملین روپے, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 483.328 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 398.170 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 308.094 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 254.840 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 83.379 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت 76.232 ملین روپے, کاپر کے سودوں کی مالیت 25.820 ملین روپے رہی۔ , پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 20.829 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 5.645 ملین روپے اوربرینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.378 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں گندم کی 3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11.251 ملین روپے اورکاٹن کی 14 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.924 ملین روپے تھی۔