اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو گرفتار کرلیا

120

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گھرپر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منگل کی صبح الطاف حسین کے گھر پر چھاپا مار کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کیا اور مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک درجن سے زائد پولیس افسران نے گھر کی تلاشی لی جب کہ اب بھی پولیس  اہلکار گھر میں موجود ہیں۔

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی ہے۔