تنخواہوں اور پنشن میں 20فیصد تک اضافہ کیا جائے، فرید پراچہ

73

لاہور(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ پنشنرز کی پنشن میں بھی 20 فیصد تک اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پرانے پنشنرز کی پنشن میں اضافے کی شرح زیادہ مقرر کرنا قرین انصاف ہے اس لیے کہ ان کی پنشن کی رقم پہلے ہی کم ہوتی ہے جبکہ بڑھاپے کی وجہ سے ان کے مسائل بالخصوص ادویات کے اخراجات کافی بڑھ چکے ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پہلے ہی کمر توڑ مہنگائی کر چکی ہے اور اب بجٹ کے ساتھ آنے والا مہنگائی کا ریلا غریب عوام کو ڈرا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تنخواہ اور پنشن میں اضافے اور مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے سے کسی حد تک عوام کے زخموں کا مداوا ہوسکے گا ۔