بجلی کا بریک ڈاؤن، نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی متاثر

27

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کے الیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈکے اہم نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے واٹربورڈکا نظام فراہمی آب بری طرح متاثر ہوگیا، شہر کے متعدد علاقوں کو پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ،K2نظام فراہمی آب سے منسلک گلشن اقبال بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں3 دن تک اثرات رہیں گے۔