ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں ہلاکتیں 7 ہو گئی

119
نیپال: ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کرنے والے سیاح چوٹی پرپھنسے ہوئے ہیں
نیپال: ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کرنے والے سیاح چوٹی پرپھنسے ہوئے ہیں

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش کرنے والے کوہ پیماؤں کی ہلاکتوں کی تعداد 7ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپالی محکمہ سیاحت کے ترجمان کا کہنا ہے جمعرات کے روز 3 کوہ پیماؤں کی اموات ہوئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد7 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ روز ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں 2 کا تعلق بھارت سے ہے اور دونوں چوٹی سرکرنے کے بعد واپسی کے راستے میں دم توڑ گئے۔