جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا نیٹو کے ٹینک بریگیڈ کا دورہ

69
برلن: چانسلر انجیلا مرکل نیٹو افواج کے ٹینک بریگیڈ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہی ہیں
برلن: چانسلر انجیلا مرکل نیٹو افواج کے ٹینک بریگیڈ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہی ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلامرکل نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے ایک ٹینک بریگیڈ کا دورہ کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بریگیڈ شمالی جرمنی کے شہر میونسٹر میں تعینات ہے۔ دورے کے دوران جرمن چانسلر کو ٹینک بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل الرش اشپانوتھ نے تربیتی اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر انجیلا مرکل کے سامنے ٹینک بریگیڈ کے دستے نے خصوصی مشق کا مظاہرہ بھی کیا۔