محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی مزید کارروائی 18 مئی تک ملتوی کردی۔ کراچی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا کی جانب سے گواہ سید اقبال کے بیان پر جرح کی گئی۔