پرویز مشرف نے منجمد اکائونٹس سے کیسے پیسے نکال لئے ،ایف آئی اے سے جواب طلبی

76

راولپنڈی(نمائندہ جسارت) عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے منجمد بینک اکاؤنٹس میں سے کس طرح پیسے نکلوائے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے منجمد بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلوانے کا نوٹس لے لیا ہے اور عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کیا ہے کہ ملزم پرویز مشرف نے منجمد اکاؤنٹس سے رقم کیسے نکلوائی جب کہ عدالت نے ملزمان کی تمام منقولہ غیر منقولہ جایداد، بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات پیش نہ کرنے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے 15 جون تک دونوں وضاحتوں پر جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔