آئی ایم ایف معاہدہ خفیہ رکھنے سے بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے، شاہد رشید بٹ

31

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)تاجر رہنما شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کی تفصیلات خفیہ رکھنے سے بے چینی میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت کی ساکھاور نیت پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔یہ معاہدہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے تو اسکی تفصیلات عام کی جائیں۔ایمنسٹی سکیم کا اعلان خوش آئند ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پر سات سو ارب کے ٹیکسوں کا بوجھ عوام کی کمر توڑ دے گا ۔ غریب عوام کو آئی ایم ایف کی شرائط بھگتنے کے لئے تنہا نہ چھوڑا جائے بلکہدیگر ممالک کی طرح سیفٹی نیٹ کا احتمام کیا جائے۔آئی ایم ایف کا قرضہ حکومت کا امتحان ہے جس میں ناکامی کا آپشن موجود نہیں ہے۔