درگاہ سخی ادہم سلطان بادشاہ کے زائرین کو درگاہ پر سہولیات فراہم کی جائیں، عباس زیدی

38

خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور کے رہائشیوں سید اکبر عباس زیدی، عبدالرشید شیخ، اسحاق سومرو، سلیم رضا شیخ، الطاف کٹوہر بلوچ، ڈی ایم شیخ، میر محمد گوپانگ، عابد علی پٹھان، گل بہار گوپانگ، عاشق علی لاشاری، الطاف گوپانگ، عبدالستار لاشاری، احسان ابڑو ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ برصغیر کے عظیم بزرگ سخی ادہم سلطان بادشاہ کا سالانہ عرس 14 رمضان المبارک کوخیرپور کے قریب کوہستانہ علاقے میں عقیدت و احترام سے منایاجاتا ہے افسوس ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی جانب سے عقیدت مندوں، مریدین اور زائرین کے لیے پینے کے پانی، روشنی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے دوردراز علاقوں سے آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کمشنر سکھر، ڈپٹی کمشنر خیرپور، چیئرمین ٹائون کمیٹی کوٹ ڈیجی، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی، رکن سندھ اسمبلی منور خان وسان سے مطالبہ کیا ہے کہ درگاہ سخی ادہم سلطان بادشاہ کے زائرین کو درگاہ پر سہولیات فراہم کی جائیں۔