ـ21رمضان یوم علیؓ کے موقع پر ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی

26

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے یوم علی ؓ کے موقع پر 21رمضان المبارک بروز پیر 27مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کردیے ہیں،ملتوی پرچے ہفتہ یکم جون کو صبح ساڑھے 8بجے سے ساڑھے11بجے تک انہی امتحانی مراکز پر پہلے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔