وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

64
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ترجمان وزیراعظم ہائوس کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات وزیراعظم ہائوس میں ہوئی جس میں ملکی سلامتی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔