ملائیشیا میں دہشت گردی کی سازش ناکام‘ 4 دہشت گرد گرفتار

109

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کی پولیس نے دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے شبہے میں 4 افرادکو حراست میں لینے کے بعد ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد ملک میں مذہبی مقامات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ گرفتار داعشی دہشت گردوں کا سربراہ ملائیشیا سے تعلق رکھتا ہے جب کہ ایک شدت پسند برما اور ایک انڈونیشیا کا شہری کابتایا جاتا ہے۔