الخدمت نے جرمانہ ادا کرکے نوجوان کو سینٹرل جیل سے رہائی دلوادی

52

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت نے3 سال سے سینٹرل جیل میں قید نوجوان کا جرمانہ ادا کر کے اس کو قید سے نجات دلادی ‘یاسر پر عدالت کی جانب معمولی جرمانہ کیا گیا تھا تاہم وہ غربت کی وجہ سے جرمانہ ادا کرنے سے قاصر رہا اور گزشتہ3 سال سے قید میں تھا۔ یاسر لیاری کے علاقے سنگولین کا رہائشی ہے‘ رہائی کے بعد رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع کراچی جنوبی سید عبدالرشید نے یاسر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کو مٹھائی کے ساتھ3 سال سے قید بیٹا سپرد کردیا۔ یاسر کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے یاسر کی رہائی کے لییالخدمت اور اس کے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ فواد شیروانی کی خصوصی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔