پولیس نے کم سن بچیوں سے زیادتی کی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادی

38

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمات میں اہم پیش رفت۔عدالت نے مقدمات کی سماعت 29مئی تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم امجد عرف ذاکر کا 5 تھانوں کی حدود میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف ہوا،پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ،جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈی این اے5 بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے، کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات شاہ لطیف،سکھن،قائد آباد و دیگر تھانوں میں درج ہیں۔سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزم انتہائی خطرناک ہے جو کم سن بچیوں سے زیادتی کرتا رہا ہے، پولیس نے ان مقدمات میں3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا دیگر 2ملزمان فتح اللہ اور فتح محمد کا ڈی این اے متاثرہ بچیوں سے میچ نہیں ہوا لہٰذا فتح اللہ اور فتح محمد کو رہا کیا جائے۔