نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

19

میڈرڈ (جسارت نیوز) سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس اسٹسپاس کو ہرا کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اسپین میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں اسٹار سربین کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کا مقابلہ یونانی کھلاڑی ا سٹیفانوس ا سٹسپاس سے تھا۔ دونوں کھلاڑیوں میں زبردست مقابلہ رہا تاہم سربین کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی کھلاڑی اسٹیفانوسکو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل ا سٹسپاس اسٹیفانوس نے اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔