عبدالقادر کے صاحبزادے نے آسٹریلیا کی جرسی پر نظر جما لی

199

سڈنی (جسارت نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے ، لیگ اسپنرعثمان قادر نے آسٹریلیا کی جرسی پر نظر جما لی ،ان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔پچیس سالہ عثمان قادر گزشتہ 3 سال سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں، حال ہی میں انہوں نے بگ بیش میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اب وہ بہت جلد آسٹریلیا کیلئے کھیلنے کے اہل بھی ہوجائیں گے ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے موقع نہ ملنے کا افسوس ہے لیکن اب وہ اس بارے میں سوچتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظریں اب آسٹریلیا کی جرسی پر ہیں اور امید ہے کہ جلد آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔