۔27 پاکستانی کمپنیوں کی انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک اور یارن ایکسپو میں شرکت

120
انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک اینڈ یارن ایکسپو 2019 میں ایزگارڈ نائن کے اسٹال کا منظر
انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک اینڈ یارن ایکسپو 2019 میں ایزگارڈ نائن کے اسٹال کا منظر

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی اپیرل فیبرک، اپیرل فیبرک انڈسٹری کی سب سے بڑی نمائش 12 مارچ کو چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوئی، ساتھ ہی ساتھ انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم اور یارن ایکسپو بھی منعقد کی گئی۔ تین روزہ یہ نمائش 14 مارچ کو کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔بیونڈ ڈینم کے نام سے ڈینم کے لیے مخصوص کردہ زون اس نمائش کا خاصہ رہا، اس سیکشن میں ڈینم سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کے لیے نئے طرز اور جدت کو سمیٹے ہوئے تھا۔اس نمائش میں تقریباً 3,300 نمائش کنندگان نے 23 ممالک سے اپنی مصنوعات پیش کی جن میں چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جاپان، کوریا، اٹلی، پاکستان، تھائی لینڈ، تائیوان، ترکی، بھارت، بنگلا دیش، ویتنام، متحدہ عرب امارات، نائیدر لینڈ، پِیرو، سوئٹزرلینڈ، ہانگ کانگ، آسٹریا، ارجنٹائین اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ دنیا بھر سے 82,000 سے زائد تجارتی خریداروں نے اس نمائش کا رخ کیا۔ پاکستان سے 27 کمپنیوں نے اس نمائش میں شرکت کی