7روزہ انسدادپولیو مہم 12نومبر سے شروع کرنے کافیصلہ

22

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنرکراچی افتخار شلوانی کی صدارت میں ان کے دفتر میں انسداد پولیو کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس منعقدہوا ۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم 12کو نومبر شروع ہو گی جوکہ 7 روز جاری رہے گی ۔ مہم میں22 لاکھ 79 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم 192 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جائے گی۔ مہم میں 13000 سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہم میں رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 26 ہائی رسک جبکہ سات سپر ہائی رسک یونین کونسلیں ہیں۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ گڈاپ یونین کونسل -4 گجرو یونین کونسل کو سب سے زیادہ توجہ طلب یونین کونسل کی حیثیت سے شناخت کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.