بھارتی مواد کا خاتمہ اور نشریات کو قانون کے مطابق بنایا جائے، چیئرمین پیمرا

48

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے پیمرا کے ریجنل دفاتر کو عدالت عظمیٰ کے بھارتی مواد کے خاتمے سے متعلق عدالت عظمیٰ کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں پیمرا سخت اقدامات کا مجاز ہوگا، پیمرا ریجنل دفاتر غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ، سی لائن اور میجک باکس کی خرید و فروخت کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنا ئیں۔ وہ جمعرات کو ریجنل آفس گجرانوالہ کے دورہ کے موقع پر اجلاس سے خطاب اور فود سے گفتگو کر رہے تھے۔ ریجنل انچارج محمد خالق نے انہیں گجرانوالہ ریجن کی لائسنسنگ، قوانین کے نفاذ، ریکوری اور دیگر عملی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا کو پیمرا فیلڈ اسٹاف کے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ایف آئی اے، کسٹم انٹیلی جنس، پولیس اور رینجرز کے تعاون سے غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور چینلز کے خلاف جاری مہم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین پیمرا نے گجرانوالہ کے کیبل آپریٹرز کے وفد سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے کیبل آپریٹرز کے تمام جائز مطالبات کو جلد از جلد منظور کرنے اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلیے ان کی مدد اور معاونت کرنے کا یقین دلایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.