بنگلا دیش کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے ٹیم کا اعلان

19

ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیش نے زمبابوے کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ان کیپڈ بلے باز فضل محمود اور محمد سیف الدین کو فٹنس مسائل کا شکار تمیم اقبال اور شکیب الحسن کی جگہ اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے، تمیم اقبال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیا کپ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ شکیب انگلی کی انجری کے باعث 3 ماہ تک کرکٹ میدانوں سے باہر ہیں، کپتان مشرفی مرتضیٰ اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے انجری مسائل کے باوجود اپنی دستیابی ظاہر کی جس کے بعد دونوں کو ا سکواڈ کا حصہ بنایا گیا، سومیا سرکار کو نظرانداز کر دیا گیا۔ بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہو گا۔ اعلان کردہ ا سکواڈ کپتان مشرفی مرتضیٰ، لٹن داس، امرالقیس، نظم الحسین شانتو، مشفق الرحیم، محمد متھن، محموداللہ، عارف الحق، مہدی حسن میراز، مستیض الرحمان، نظم الاسلام، روبیل حسین، ابوحیدر، محمد سیف الدین اور فضل محمود پر مشتمل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.