نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلیے فیصل آباد میں زمین حاصل کرلی گئی

57

لاہور(صباح نیوز)حکومت پنجاب نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے فیصل آباد میں 650کینال زمین حاصل کرلی۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کے لیے فیصل آباد میں مکوانہ روڈ پر گھر بنائے جائیں گے جس کے لیے زمین بھی لے لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ کے لیے وفاقی ٹاسک فورس اور حکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کرے گی، تمام محکموں کے این او سی کے لیے ون ونڈو آپریشن ہوگا۔صوبائی حکومت نے فیصل آباد میں پائلٹ پروجیکٹ 2 سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.