کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کیلیے انتہائی حل طلب مسئلے ہیں‘ سلیم مانڈوی والا

42

اسلام آباد(اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی صرف امن کے ذریعے ہی ممکن ہے، پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے لیے انتہائی حل طلب مسئلے ہیں،کشمیر عالمی امن کے لیے فلیش پوائنٹ ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام ریاستی بد ترین تشدد کا شکار ہیں، بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، سکیورٹی کونسل کی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق استصواب رائے دیا جائے، ترکی کے شہر اناطولیہ
میں ہونے والی تیسری یورو ایشیائی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ علاقائی روابط اور آزادانہ تجارت کے ذریعے مشترکہ اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں پاکستانی معیشت چیلنجز کا شکار ہے پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کو پہلی ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورو ایشیائی ممالک میں باہمی رابطے کے لیے مستقل سیکرٹریٹ قائم کیا جائے ۔ پاکستان یورو ایشیائی ممالک کی آئندہ کانفرنس کی میزبانی کی خواہش رکھتا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ