سعد رفیق نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی،سماعت آج ہوگی

65

اسلام آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔نیب سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے اس سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ میں کبھی بھی پیراگون سٹی کا ڈائریکٹر یا شیئر ہولڈر نہیں رہا، عدالت نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریز سے متعلق مطلع اور 2 ہفتے تک مجھے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ سعد رفیق کی درخواست
آج جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔ سعد رفیق نے درخواست میں کہا ہے کہ انہیں عام انتخابات سے قبل بھی نیب نے نوٹس جاری کیے تھے، خدشہ ہے کہ انہیں اب بھی گرفتار کیاجا سکتا ہے ۔ درخواست میں چےئرمین نیب اور ڈی جی نیب لاہور کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف جتنی بھی شکایات ، انکوائریز یا تحقیقات چل رہی ہیں ان کا ریکارڈ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ